ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)نے تاجروں اور چھوٹے کاروباریوں کو بڑی
راحت دیتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹس سے نقد رقم(کیش)نکالنے کی ہفتہ وار حدکو ختم
کر دیا ہے۔ساتھ ہی عام
لوگوں کی سہولت کے لئے اے ٹی ایم سے کیش نکالنے کی حد بھی یکم فروری سے ختم ہو جائے گی۔تاہم، سیونگ اکاؤنٹس سے کیش نکالنے کی 24 ہزار روپے ہفتہ وار کی حد اب بھی برقرار رکھی گئی ہے۔